🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7482
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِمَا: عَنْ عُرْوَةَ: فَأَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا".
وَفِي إِسْنَادِهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت کی برکت میں، یہ بات شامل ہے کہ اُسے نکاح کا پیغام دینا آسان ہو، اس کا مہر دینا آسان ہو، اور اس کا رحم آسان ہو (یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے ان دونوں روایات میں یہ بات نقل کی ہے: عروہ کے حوالے سے منقول ہے، عروہ کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: عورت کی سب سے پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر زیادہ ہو۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (469) اخرجه احمد فى المسند (77/6)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7482 in Urdu