🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7491
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ لَيْلَةٍ مِنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ صَحْفَةٌ فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ النِّسَاءَ وَيَقُولُ:" لَكِ كَذَا وَكَذَا وَجَفْنَةُ سَعْدٍ تَدُورُ مَعِي كُلَمَّا دُرْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ روزانہ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف (کھانے کا) ایک پیالہ بھجوایا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی خاتون کو شادی کا پیغام دیتے تھے، تو یہ فرماتے تھے: تمہیں یہ، یہ اور یہ (چیزیں) ملیں گی، اور سعد کا پیالہ بھی ملے گا، جو میرے ساتھ جاتا ہے، جہاں بھی میں جاتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5701)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7491 in Urdu