المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
259. مالك بن يخامر السكسكي، عن معاذ بن جبل
مالک بن یخامر سکسکی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17354
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَقَالَ: «إِنِّي لَأُحِبُّكَ يَا مُعَاذُ» ، فَقَالَ: قُلْتُ: وَأَنَا وَاللهِ أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" أُوصِيكَ بِكَلِمَاتٍ تَقُولُهُنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: رَبِّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: اور اللہ کی قسم! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں ان کلمات کی وصیت کرتا ہوں جو تم ہر نماز کے بعد کہو: اے میرے رب! مجھے اپنے ذکر، اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت پر مدد فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17354]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 111، حدیث 218»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17354 in Urdu