الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْعَقِيْقَة عقیقہ کا بیان عقیقہ کرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی بچہ پیدا ہو تو وہ اس کا اونٹوں، گایوں یا بکریوں سے عقیقہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «[إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
وفيه مسعدة بن اليسع وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 58)» حكم: [إسناده ضعيف
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقیقہ ساتویں دن ذبح کیا جائے یا چودھویں یا اکیسویں دن۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19355، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4882، والطبراني فى «الصغير» برقم: 723
قال ابن حجر: وإسماعيل ضعيف وذكر الطبراني أنه تفرد به، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 507)» حكم: إسناده ضعيف
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین کا عقیقہ کیا اور ختنہ بھی ساتویں دن کیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17642، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1933، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24714، 37459، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 2573، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6708، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 891
قال الھیثمی: وفيه محمد بن أبي السري وثقه ابن حبان وغيره وفيه لين، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 59)» حكم: إسناده ضعيف
|