كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن پڑھنے والے کا روز قیامت جنت میں داخلہ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حامل و عاملِ قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتا جا اور چڑھتا جا، اور ویسے ترتیل سے پڑھ جیسے تو دنیا میں ترتیل کے ساتھ پڑھا کرتا تھا، اور تو جہاں آخری آیت پڑھے گا وہیں تیری منزل ہو گی۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (192/2 ح 6799) والترمذي (2914 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (1464) والنسائي (في الکبري 22/5ح 8056، فضائل القرآن: 81) [و صححه ابن حبان (1790) والذهبي في تلخيص المستدرک (553/1)]» |