كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن پر عمل کرنے کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سیکھو اور اسے پڑھو، کیونکہ قرآن سیکھنے والا، اسے پڑھنے اور اس کا اہتمام کرنے والا کستوری سے بھری ہوئی تھیلی کی مانند ہے جس کی خوشبو ہر جگہ پھیل جاتی ہے، اور جس نے اسے سیکھا لیکن سویا رہا حالانکہ وہ حافظ ہے تو وہ کستوری کی بند تھیلی کی طرح ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (2876) و النسائي (في الکبري 228/5 ح 8749) و ابن ماجه (217) [وصححه ابن خزيمة (1509، 2540) و ابن حبان (1789) والحاکم علٰي شرط الشيخين (443/1) ووافقه الذهبي.]» |