كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات کی فضیلت
جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے سورۂ بقرہ کا اختتام دو آیتوں سے فرمایا ہے، وہ مجھے عرش کے نیچے اس خزانے سے عطا کی گئی ہیں، پس انہیں سیکھو اور انہیں اپنی خواتین کو سکھاؤ کیونکہ وہ باعث رحمت، باعث تقرب اور دعا ہیں۔ “ اسے دارمی نے مرسل روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الدارمي (450/2 ح 3393، نسخة محققة: 3433) [و أبو داود في المراسيل (91) والحاکم (562/1 ح2067) من حديث جبير بن نفير رحمه الله به.] ٭ السند مرسل و له لون آخر عند الحاکم (562/1 ح 2066) وسنده ضعيف من أجل عبد الله بن صالح المصري.» |