كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن بلند آواز سے قرآن پڑھنے کی فضیلت
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا، علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے، جبکہ آہستہ قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، نسائی۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (2919) و أبو داود (1333) و النسائي (80/5 ح 2562)» |