كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح لڑکے کے لئے دو اور لڑکی کے لئے ایک بکری ذبح کی جائے
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ”عقوق“ کو پسند نہیں کرتا۔ “ گویا آپ نے یہ نام ناپسند فرمایا، اور فرمایا: ”جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے ذبح کرنا پسند کرے تو وہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (2842) و النسائي (161/7. 164 ح 4217)» |