كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة کھجور والا گھر بھوکا نہیں
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے گھر میں کھجوریں ہوں وہ لوگ بھوکے نہیں رہتے۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! وہ گھر جس میں کھجوریں نہ ہوں تو اس کے رہنے والے بھوکے ہیں۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ فرمایا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (153، 152/ 2046)» |