كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة دل کی بیماری کا آسان علاج
سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں شدید بیمار ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا جس سے میں نے اپنے دل پر اس کی ٹھنڈک محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو دل کے مریض ہو، تم حارث بن کلدہ ثقفی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبیب آدمی ہے۔ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر انہیں گھٹلیوں سمیت کوٹ ڈالے، پھر وہ تجھے کھلا دے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3875) ٭ فيه عبد الله بن أبي نجيح مدلس و عنعن و في سماع مجاھد من سعد بن أبي وقاص نظر و فيه علة أخري.» |