أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا علی ابن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 37
قال سفيان يعني انه نهي عن لحوم الحمر الاهلية زمن خيبر لا يعني نكاح المتعة 37-محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (غزوۂ)خیبر کے زمانے میں نکاح متعہ اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا تھا۔
سفیان کہتے ہیں اس روایت سے مراد یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی مراد یہ نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر نکاح متعہ سے بھی منع کیا تھا۔ (بلکہ نکاح متعہ کی حرمت کا حکم بعد میں دیا تھا)۔ تخریج الحدیث: «إسناد صحيح، أخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 576، وفي صحيح ابن حبان: 4140، 4143، 4145»
|