الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الْجَنَائِزِ کتاب: جنازوں کے بیان میں 4. بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ تُتْبَعَ الْجَنَازَةُ بِنَارٍ جنازہ کے پیچھے آگ لے جانے کی ممانعت
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا اپنے گھر والوں سے: میں جب مر جاؤں تو میرے کپڑوں کو خوشبو سے بسانا، پھر میرے بدن پر خوشبو لگانا، لیکن میرے کفن پر نہ چھڑکنا، اور میرے جنازہ کے ساتھ آگ نہ رکھنا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6805، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"800، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6152، 6474، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11224، 11269، شركة الحروف نمبر: 489، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 12»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے منع کیا کہ ان کے جنازے کے ساتھ آگ رکھی جائے۔
یحییٰ نے کہا: میں نے سنا امام مالک رحمہ اللہ بھی برا جانتے تھے اس فعل کو۔ تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3111، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1909، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2046، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3171، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6752، 6946، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8029، 9646، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6154، 6155، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11282، شركة الحروف نمبر: 490، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 13»
|