الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
متفرق حدیث نمبر: 24
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا: ”کسی مسلمان کے لیے جائزنہیں کہ دوسرے مسلمان کو تین راتوں سے اوپر ناراض ہو کر چھوڑے۔ جب تک وہ دونوں ترک تعلق پر قائم رہیں گے، حق سے ہٹنے والے ہوں گے اور ان دونوں میں سے پہلا لوٹنے والا، اس کا لوٹنے میں سبقت کرنا اس کے لیے (گناہوں کا(کفارہ ہوگا اور اگر یہ صلح کرے اور وہ قبول نہ کرے اور اس کا سلام اسی پر دے مارے تو فرشتے اس کو جواب دیتے ہیں اور دوسرے کو شیطان جواب دیتا ہے اور اگر یہ دونوں اپنے اسی ترک تعلق پر مر جائیں تو دونوں ہی جنت میں داخل نہ ہوں گے۔“ میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”کبھی بھی۔“
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 271، مسند احمد: 4/20، صحیح ابن حبان (الموارد): 486، الأدب المفرد، بخاري: 189، 191، تاریخ بغداد: 3/336، سلسة الصحیحة: 1246۔»
حكم: صحیح
|