كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں 32. باب باب: فتنہ سے متعلق ایک اور پیش گوئی۔
ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو وہ قیامت تک نہ رکے گی“ ۱؎۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الفتن 1 (4252)، سنن ابن ماجہ/الفتن 9 (3952) والفتن (2108)، و مسند احمد (5/278، 284) (کلہم: 1734) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جب وہ آپس میں لڑنے لگیں گے تو قیامت تک یہ لڑائی چلتی رہے گی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5406)
|