صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ:
باب: رمی جمار سات کنکریوں سے کرنا۔
حدیث نمبر: Q1748
ذَكَرَهُ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اس کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: Q1748]
حدیث نمبر: 1748
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى، جَعَلَ البيت عَنْ يَسَارِهِ، وَمِنًى عَنْ يَمِينِهِ، وَرَمَى بِسَبْعٍ , وَقَالَ: هَكَذَا رَمَى الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حکم بن عتبہ نے، ان سے ابراہیم نحعی نے، ان سے عبدالرحمٰن بن یزید نے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جمرہ کبریٰ کے پاس پہنچے تو کعبہ کو اپنے بائیں طرف کیا اور منیٰ کو دائیں طرف، پھر سات کنکریوں سے رمی کی اور فرمایا کہ جن پر سورۃ البقرہ نازل ہوئی تھی صلی اللہ علیہ وسلم انہوں نے بھی اسی طرح رمی کی تھی۔ (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 1748]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب وہ جمرہ کبریٰ (جمرہ عقبہ) کے پاس پہنچے تو انہوں نے کعبہ کو اپنی بائیں جانب اور منیٰ کو اپنی دائیں طرف کر لیا، پھر اسے سات کنکریاں ماریں اور فرمایا کہ اس طرح اس شخصیت صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکریاں ماری تھیں جس پر سورہ بقرہ نازل ہوئی تھی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة