الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना دوسروں سے دعا کرائی جا سکتی ہے “ दूसरों से दुआ कराई जा सकती है ”
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! مویشی ہلاک ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ دعا فرمائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ پھر جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک (مسلسل) بارش جاری رہی۔ پھر اس آدمی نے آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! گھر گر گئے، راستے بند ہو گئے اور مویشی ہلاک ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”اے اللہ! اسے پہاڑوں کی چوٹیوں، ٹیلوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہ پر برسا۔ پھر مدینے سے بادل اس طرح چھٹ گئے جس طرح کپڑا پھٹ جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «448- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 191/1 ح 451، ك 13 ب 2 ح 3) التمهيد 61/22، الاستذكار: 420، و أخرجه البخاري (1016، 1017) من حديث مالك به.»
|