الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا بیان سرکہ بہترین سالن ہے
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ ایک عمدہ سالن ہے۔“ عبداللہ بن عبدالرحمان نے اپنی حدیث میں «نعم الادم» یا «الادام» کہا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي: 1840، وقال: حسن صحيح غريب. صحيح مسلم: 2051، دارالسلام:5350-5351. سنن عبدالله بن عبدالرحمٰن الدارمي: 101/2 ح 2055» |