بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار کہنے کا انداز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ سو اشعار سنے
عمرہ بن شرید اپنے والد سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری کے پیچھے بیٹھا ہو تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امیہ بن ابی صلت ثقفی کے سو اشعار سنائے۔ میں جب بھی ایک شعر پڑھتا تو آپ صل اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اور مزید پڑھو“، یہاں تک کہ میں نے سو شعر پورے کیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب تھا کہ وہ مسلمان ہو جاتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«صحيح مسلم (2255) من حديث عبدالله بن عبدالرحمن الطائفي به وهو صدوق حسن الحديث وثقه الجمهور.» |