🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسجد کی طرف چلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1063 ترقیم فقہی: -- 557
-" إذا خرج المسلم إلى المسجد كتب الله له بكل خطوة خطاها حسنة ومحى عنه بها سيئة حتى يأتي مقامه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان مسجد کی طرف نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قدم کے بدلے ایک نیکی لکھتے ہیں اور ایک برائی معاف کرتے ہیں، حتی کہ وہ اپنے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 557]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1063

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3500 ترقیم فقہی: -- 558
- (إنّ آثارَكم تُكْتَبُ).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنو سلمہ کے لوگ مدینہ کے ایک کونے میں (مسجد سے دور) فروکش تھے، انہوں نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا، تو یہ آیت نازل ہوئی: «إنا نحن نحيي الموتى ونكتب ما قدموا وآثارهم» بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا، وہ اور ان کے نشانات ہم لکھ رہے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک تمہارے نشانات قدم لکھے جا رہے ہیں۔ پھر وہ منتقل نہ ہوئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 558]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3500

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 598 ترقیم فقہی: -- 559
-" ثلاثة في ضمان الله عز وجل: رجل خرج إلى مسجد من مساجد الله عز وجل ورجل خرج غازيا في سبيل الله ورجل خرج حاجا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کے لوگ اللہ تعالیٰ کی حفاظت و ضمانت میں ہوتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی کسی مسجد کی طرف نکلنے والا، اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے کے لیے نکلنے والا اور حج کی ادائیگی کے لیے نکلنے والا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 559]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 598

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں