سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مسجد بنانے کا صلہ
ترقیم الباني: 3445 ترقیم فقہی: -- 593
- (من بنَى للهِ مسجداَ بنَى اللهُ له بَيتاً في الجنّة أوسعَ منْه).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کے لیے مسجد تعمیر کی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 593]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3445
ترقیم الباني: 3399 ترقیم فقہی: -- 594
- (مَن بنَى مسجداً لا يريد به رِياءً ولا سُمعةً؛ بنى اللهُ له بيتاً في الجنة).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسجد تعمیر کی اور اس کا ارادہ نہ ریاکاری کا ہو اور نہ شہرت کا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 594]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3399