سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مسجد کی عمارت
ترقیم الباني: 616 ترقیم فقہی: -- 595
-" ابنوه عريشا كعريش موسى. يعني مسجد المدينة".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موسی علیہ السلام کے چھپر کی طرح اس کو تعمیر کر دو۔“ یہ حدیث حسن بصری، سالم بن عطیہ، زہری اور راشد بن سعد سے مرسلاً اور اور سیدنا ابودردا اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہم سے موصولاً روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 595]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 616
ترقیم الباني: 1351 ترقیم فقہی: -- 596
-" إذا زوقتم مساجدكم وحليتم مصاحفكم، فالدمار عليكم".
سعید بن ابوسعید مرسلاً بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم لوگ مساجد کو مزین کرنے لگو اور مصاحف کو خوبصورت بناؤ گے تو تم پر ہلاکت و بربادی ہو گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 596]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1351