سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
فجر اور مغرب والی سنتوں میں سورہ کافرون اور سورہ اخلاص کی تلاوت کرنا
ترقیم الباني: 646 ترقیم فقہی: -- 642
-" نعمت السورتان يقرأ بهما في ركعتين قبل الفجر * (قل هو الله أحد) * و * (قل يا أيها الكافرون) *".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے اور فجر سے پہلے والی سنتوں کو ترک نہیں کرتے تھے اور فرماتے:”دو بہترین سورتیں ہیں، جنہیں فجر سے پہلے والی دو رکعتوں میں پڑھا جاتا ہے: «قل هو الله احد» اور «قل يا ايها الكافرون» ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 642]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 646
ترقیم الباني: 3328 ترقیم فقہی: -- 643
- (كان يقرأ في ركعتي الفجر، [والركعتين بعد المغرب] (قل يا أيّها الكافرون) و (قل هو الله أحد)).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی پہلی والی دو اور مغرب کی بعد والی دو سنتوں میں «قل يا ايها الكافرون» اور «قل هو الله احد» پڑھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 643]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3328