سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
دوران نماز، نمازی کی کیفیت
ترقیم الباني: 401 ترقیم فقہی: -- 708
-" إذا قمت في صلاتك فصل صلاة مودع، ولا تكلم بكلام تعتذر منه غدا، واجمع الإياس مما في أيدي الناس".
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی بلیغ و مختصر نصیحت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نماز ادا کرے تو (اپنی زندگی کی) آخری نماز سمجھ کر ادا کر اور ایسا کلام مت کر کہ جس سے کل تجھے معذرت کرنا پڑے، نیز جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے ناامید (اور غنی) ہو جا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 708]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 401
ترقیم الباني: 1914 ترقیم فقہی: -- 709
-" صل صلاة مودع كأنك تراه، فإن كنت لا تراه، فإنه يراك، وآيس مما في أيدي الناس تعش غنيا وإياك وما يعتذر منه".
سیدنا عبداللّٰہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے اللّٰہ کے رسول! مجھے کوئی حدیث بیان کرو، لیکن مختصر سی ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کی طرح نماز پڑھا کر، جسے الوداع کہا جا رہا ہو (اور اس طرح نماز پڑھو کہ) گویا کہ تم اس (اللہ) کو دیکھ رہے ہو۔ اگر آپ اس کو نہیں دیکھ سکتے تو (یہ تو یقین کر لو کہ) وہ تم کو دیکھ رہا ہے، جو کچھ لوگوں کے پاس ہے، اس سے ناامید ہو جاؤ، غنی کی زندگی گزارو گے اور جن چیزوں سے معذرت کی جاتی ہے، ان سے بچو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 709]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1914