سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قبولیت دعا کے اوقات
ترقیم الباني: 1413 ترقیم فقہی: -- 710
-" إذا نودي بالصلاة فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 710]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1413
ترقیم الباني: 1469 ترقیم فقہی: -- 711
-" اطلبوا إجابة الدعاء عند التقاء الجيوش، وإقامة الصلاة ونزول المطر".
مکحول کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت قبولیت دعا کا مطالبہ کرو جب (میدان جنگ میں اسلام اور کفر کے) لشکر آپس میں ٹکرا رہے ہوں،نماز کے لیے اقامت کہی جا رہی ہو اور بارش کا نزول ہو رہا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 711]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1469
ترقیم الباني: 1919 ترقیم فقہی: -- 712
-" صلاة الليل مثنى مثنى، وجوف الليل الآخر أجوبه دعوة".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور رات کے آخری حصے میں دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔“ میں نے کہا: کیا اس حصے میں دعا کرنا واجب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، نہیں، (میں کہہ رہا ہوں کہ) دعا سب سے زیادہ قبول ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 712]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1919