🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ہر مسلمان پناہ دے سکتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2819 ترقیم فقہی: -- 2182
-" يا أيها الناس إني لم أعلم بهذا حتى سمعتموه، ألا وإنه يجير على المسلمين أدناهم".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے (مدینہ) چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند ابوالعاص بن ربیع سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کی اجازت طلب کی، اس نے اجازت دے دی۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئیں، پھر ابوالعاص بھی مدینہ پہنچ گیا سیدہ زینب کی طرف پیغام بھیجا کہ اپنے باپ سے میرے لیے امان حاصل کرو۔ میں نکلی اور اپنے حجرے سے جھانکا، تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھا رہے تھے۔ میں نے کہا: لوگو! میں زینب بنت رسول ہوں، میں نے ابوالعاص کو پناہ دے دی ہے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”لوگو! مجھے اس بات کا پتہ نہیں تھا، حتی کہ تم نے خود سن لی۔ آگاہ ہو جاؤ! ادنیٰ (اور کم مرتبہ) مسلمان بھی کسی کو مسلمانوں پر پناہ دے سکتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2182]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2819

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں