🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے متقی تھے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 329 ترقیم فقہی: -- 3194
-" أنا أتقاكم لله، وأعلمكم بحدود الله".
عطا بن یسار، ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا انس انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا، پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا کے وہ رسول اللہ صلی الله علیہ و سلم سے یہ مسئلہ دریافت کرے۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: (کوئی مضائقہ نہیں) رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم خود ایسا کرتے ہیں۔ اس نے اپنے خاوند پر صورتحال کو واضح کیا، لیکن اس نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض مخصوص چیزوں کی رخصت دی جاتی ہے (‏‏‏‏جو عام مومن کے لیے نہیں ہوتی) لہٰذا تو دوبارہ جا اور آپ کے سامنے میرا یہ اشکال پیش کر۔ وہ دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور کہا: میرا خاوند کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بطور اختصاص بعض چیزوں کی اجازت دے دی جاتی ہے (‏‏‏‏لیکن ہم . . .)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3194]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 329

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں