سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت
ترقیم الباني: 1091 ترقیم فقہی: -- 3427
-" إن العلماء إذا حضروا ربهم عز وجل، كان معاذ بين أيديهم رتوة (¬1) بحجر".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب علما اپنے رب کے پاس حاضر ہوں گے تو معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ایک پتھر کی پھینک پر ان کے آگے آگے ہوں گے۔“ یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور محمد بن کعب، ابوعون اور حسن بصری سے مرسلاً مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3427]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1091
ترقیم الباني: 1436 ترقیم فقہی: -- 3428
-" معاذ بن جبل أعلم الناس بحلال الله وحرامه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے حلال کردہ اور حرام کردہ امور کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ بن جبل ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3428]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1436