مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
معراج کی رات دیدار الہیٰ
حدیث نمبر: 211
لما اسرى بى الى السماء فرايت ربى بينى وبينه حجاب بارز فرايت كل شىء من حتي رايت تاجا
”جب مجھے آسمان کی سیر کروائی گئی (یعنی معراج کی رات) تو میں نے اپنے پروردگار کو دیکھا، میرے اور اس کے درمیان ایک ظاہری پردہ تھا، میں نے پروردگار کی ہر چیز دیکھی حتیٰ کہ تاج بھی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 155/1]
امام سیوطی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں قاسم ملطی راوی کذاب ہے۔ [اللآلي المصنوعة ص: 20] ، [الفوائد المجموعة ص: 441]
حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے بھی اسی راوی کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ [تنزية الشريعة المرفوعة 140/1]

الحكم على الحديث:
موضوع