مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
قبر نبوی کی زیارت شفاعت نبوی کا ذریعہ
حدیث نمبر: 213
من زار قبرى وجبت له شفاعتى
”جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے شفاعت واجب ہو گئی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں۔ [تخليص الحبير 255/3]
امام نووی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [كما فى دفاع عن الحديث النبوي ص: 106]
امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام ذہبی رحمہ الله نے اس روایت کی تمام اسناد کو ضعیف کہا ہے۔ [الدرر المنتثرة فى الأحاديث المشتهرة ص: 19]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [ضعيف الجامع الصغير 5607]

الحكم على الحديث:
ضعيف