مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
باب
حدیث نمبر: 527
مضت السنة ان فى كل اربعين فما فوقها جمعة
”سنت گزر چکی ہے کہ ہر چالیس یا اس سے زیادہ تعداد پر جمعہ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس میں عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن راوی ہے، امام احمد رحمہ الله نے اس کی حدیث کو جھوٹ اور من گھڑت کہا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثقہ کہا ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے منکر الحدیث کہا ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ راوی قابل حجت نہیں اور امام بیہقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس طرح کو کوئی بھی حدیث قابل حجت نہیں۔ [تلخيص الحبير 137/2]
امام ابن ملقن رحمہ الله نے بھی اس راوی کو ضعیف کہا ہے۔ [البدر المنير 594/4]

الحكم على الحديث:
ضعيف