مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
چار لوگوں کے درمیان لعان نہیں
حدیث نمبر: 819
أربعة ليس بينهم لعان: ليس بين الحر والأمة لعان...
”چار لوگوں کے درمیان لعان نہیں: آزاد مرد اور لونڈی کے درمیان، آزاد عورت اور غلام کے درمیان، مسلمان مرد اور یہودی عورت کے درمیان اور مسلمان مر د اور عیسائی عورت کے درمیان۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 819]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے نقل کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ اس میں عثمان بن عبدالرحمٰن وقاصی راوی «متروك الحديث» ہے۔ [دارقطني 162/3]
علامہ عبداللہ بن یحییٰ بن ابی غسانی رحمہ الله نے بھی اسی راوی کی وجہ سے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج الأحاديث الضعاف ص: 280]

الحكم على الحديث:
ضعيف