مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
صلہ رحمی کا فائدہ
”بلاشبہ صدقہ اور صلہ رحمی کے ذریعے اللہ تعالیٰ عمر میں اضافہ فرماتے ہیں اور بُری موت سے بچاتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [فتح الباري 416/10] ، مزید دیکھئے: [ذخيرة الحفاظ 561/1] ، [الترغيب للمنذري 19/5] ، [المجمع للهيثمي 151/8]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [فتح الباري 416/10] ، مزید دیکھئے: [ذخيرة الحفاظ 561/1] ، [الترغيب للمنذري 19/5] ، [المجمع للهيثمي 151/8]
الحكم على الحديث:
ضعيف
”اللہ تعالیٰ صلہ رحمی کی برکت سے لوگوں کے علاقے آباد فرما دیتے ہیں اور ان کے اموال میں اضافہ فرماتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1023]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الترغيب 1491] ، [السلسلة الضعيفة 2425]
[ضعيف الترغيب 1491] ، [السلسلة الضعيفة 2425]
الحكم على الحديث:
ضعيف
”جس میں تین خصلتیں ہوں گی اللہ تعالیٰ اس سے آسان حساب لیں گے اور اسے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائیں گے (اور وہ یہ ہیں) جو تجھے محروم رکھے تو اسے عطا کر، جو تجھ سے تعلق توڑے تو اس سے صلہ رحمی کرے اور جو تجھ پر زیادتی کرے تو اسے معاف کرے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں سلیمان بن داود یمامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 282/8]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 1535]
امام ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں سلیمان بن داود یمامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 282/8]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 1535]
الحكم على الحديث:
ضعيف جدا