🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


سورہ آل عمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1187
من قرأ السورة التى يذكر فيها آل عمران يوم الجمعة صلى الله و عليه و ملائكته حتي تغيب لشمس
”جس نے بروز جمعہ وہ سورت تلاوت کی جس میں آل عمران کا ذکر ہے توہ غروب آفتاب تک اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل فرمائیں گے اور فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعائیں کریں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں طلحہ بن زید رقی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 3018]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 415]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1188
اسم الله الاعظم الذى اذا دعى به اجاب فى هذه الاية من آل عمران: قل اللهم مالك الملك تؤتى الملك من تشاء... الخ
”اللہ تعالیٰ کا وہ اسم اعظم جس کے ساتھ اگر دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے، سورۃ آل عمران کی اس آیت میں ہے: «قل اللهم مالك الملك تؤتى الملك من تشاء . . . الخ» ۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں جسر بن فرقد راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 241/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2772]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1189
ما من رجل يكون على دابة صعبة فيقول فى اذنها: ”افغير دين الله يبغون وله اسلم من فى السموات والأرض طوعا وكرها واليه يرجعون“ الا وقفت لاذن الله تعالىٰ.
”جو آدمی بھی کسی دشوار جانور پر سوار ہو تو وہ اس کے کان میں (سورۃ آل عمران کی) یہ آیت تلاوت کر دے تو وہ اللہ کے حکم سے ٹھہر جائے گا۔ «افغير دين الله يبغون وله اسلم من فى السموات والأرض طوعا وكرها واليه يرجعون» ۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الكلم الطيب ص:177]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1190
ما خيب الله تعالىٰ عبدا قام فى جوف الليل فافتتح سورة البقرة و آل عمران ونعم كنز المرء البقرة وآل عمران
”اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو محروم نہیں کریں گے جو رات کے دوران قیام کے لیے کھڑا ہو اور سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران سے ابتدا کرے۔ سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران آدمی کا بہترین خزانہ ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الجامع الصغير 5063]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں