الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
مریضوں کے بیان میں
रोगी के बारे में
موت کی آرزو کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 1958
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ رنج و مصیبت پر ہرگز موت کی آرزو نہ کرے اور اگر کوئی ایسی ہی مجبوری ہو تو اس طرح دعا کرے: اے اللہ! جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو مجھ کو زندہ رکھ اور جب مرنا میرے لیے بہتر ہو تو مجھے کو اٹھالے۔
حدیث نمبر: 1959
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے بدن پر سات داغ دے رکھے تھے اور کہتے تھے کہ میرے ساتھی مجھ سے پہلے دنیا سے رخصت ہو گئے اور دنیا، ان کا اجر و ثواب کم نہ کر سکی (کیونکہ وہ دنیا میں مشغول نہ تھے) اور ہمارے پاس (اب) اس قدر مال ہے کہ اس کے رکھنے کی جگہ سوائے مٹی کے ہمیں اور نہیں ملتی اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں موت کے مانگنے سے منع فرماتے تو میں ضرور موت کی دعا مانگتا۔
حدیث نمبر: 1960
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: کوئی اپنے (نیک) عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ کیا آپ بھی یا رسول اللہ! (نیک عمل کی وجہ سے جنت میں نہیں جا سکتے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ہاں! میں بھی (نہیں جا سکتا)۔ اگر اللہ تعالیٰ مجھے اپنے (دامن) رحمت میں چھپا لے تو بہتر ہے۔ اب تمہیں چاہیے کہ میانہ روی اختیار کرو اور اللہ کا قرب حاصل کرو اور چاہیے کہ موت کی آرزو کوئی نہ کرے کیونکہ اگر آدمی نیک ہے تو (زندگی سے) اپنی نیکی میں ترقی کرے گا اور اگر گنہگار ہے تو شاید توبہ کر لے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.