الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
توحید کی (اتباع) کے بیان میں तौहीद यानि अल्लाह को एक मानने के बारे में اللہ تعالیٰ کے فرامین ”اور وہ غلبہ اور حکمت والا ہے“ (سورۃ ابراہیم: 4)۔ ”پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے، ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں“ (سورۃ الصافات: 180) ”سنو! عزت تو صرف اللہ کے لیے ہے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے ہے“ (سورۃ المنافقون: 8)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اے پروردگار! میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے۔ پروردگار تجھ ہی کو موت نہیں ہے، باقی جنات اور آدمی، سب کو موت ہے۔“
|