بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
حدیث نمبر: 260
وعن عمران بن حصين رضي لله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «صل قائما فإن لم تستطع فقاعدا فإن لم تستطع فعلى جنب وإلا فأوم» . رواه البخاري.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نماز کھڑے ہو کر پڑھو، اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر پڑھو اور اگر بیٹھ کر بھی پڑھنے کی استطاعت نہیں تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھو (ان میں سے کسی پر بھی عمل نہ ہو سکے) تو اشارے سے ہی پڑھ لو۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 260]
«وَعَنْ» اور سے – «عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ» عمران بن حصین – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «صَلِّ» نماز پڑھو – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ» پس اگر تم طاقت نہ رکھو – «فَقَاعِدًا» تو بیٹھ کر – «فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ» پس اگر تم طاقت نہ رکھو – «فَعَلَى جَنْبٍ» تو پہلو کے بل – «وَإِلَّا» ورنہ – «فَأَوْمِ» اشارے سے (پڑھو)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر، اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل (لیٹ کر)، ورنہ اشارے سے پڑھو۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 260]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب إذا لم يطق قاعدًا صلي علي جنب، حديث:1117.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 261
وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لمريض صلى على وسادة فرمى بها وقال:«صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك» . رواه البيهقي بسند قوي ولكن صحح أبو حاتم وقفه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض سے جس نے تکیہ پر نماز پڑھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا تکیہ پھینک دیا اور فرمایا ” اگر پڑھ سکتے ہو تو زمین پر نماز پڑھو ورنہ اشارے سے پڑھو، البتہ اپنے سجدہ کو رکوع سے ذرا نیچے کرو۔“
اسے بیہقی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن ابوحاتم نے اس کا موقوف ہونا صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 261]
اسے بیہقی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن ابوحاتم نے اس کا موقوف ہونا صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 261]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا – «لِمَرِيضٍ» ایک مریض سے – «صَلَّى» جس نے نماز پڑھی – «عَلَى وِسَادَةٍ» ایک تکیے پر – «فَرَمَى بِهَا» تو آپ نے اسے پھینک دیا – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «صَلِّ» نماز پڑھو – «عَلَى الْأَرْضِ» زمین پر – «إِنِ اسْتَطَعْتَ» اگر تم طاقت رکھو – «وَإِلَّا» ورنہ – «فَأَوْمِ» اشارہ کرو – «إِيمَاءً» اشارے سے – «وَاجْعَلْ» اور کرو – «سُجُودَكَ» اپنا سجدہ – «أَخْفَضَ» زیادہ نیچا – «مِنْ رُكُوعِكَ» اپنے رکوع سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے – «بِسَنَدٍ قَوِيٍّ» قوی سند کے ساتھ – «وَلَكِنْ» لیکن – «صَحَّحَ» صحیح قرار دیا – «أَبُو حَاتِمٍ» ابو حاتم نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مریض سے، جس نے تکیے پر (سجدہ کر کے) نماز پڑھی تھی، وہ تکیہ پھینک دیا اور فرمایا: ”اگر طاقت ہو تو زمین پر نماز پڑھو، ورنہ اشارے سے پڑھو اور اپنے سجدے کو اپنے رکوع سے زیادہ نیچا کرو۔“ اسے بیہقی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن ابو حاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 261]

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:2 /306، وسيأتي، حديث:352* سفيان الثوري وأبوالزبيرعنعنا.»
الحكم على الحديث:
ضعيف