الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الايمان ایمان کا بیان تین چیزوں کے نکلنے کے بعد ایمان لانا قابل قبول نہ ہو گا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین چیزوں کا ظہور ہو جائے گا، تو کسی نفس کو اس کا ایمان لانا نفع مند نہیں ہو گا، جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا ہو گا یا اس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی بھلائی نہیں کی ہو گی: دجال، دابہ (جانور) اور سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الايمان، باب بيان الزمن لا يقبل فيه الايمان، رقم: 158. مسند ابي يعلي، رقم: 6170»
|