الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا: ”جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرا جوتا پہن کر نہ چلے حتیٰ کہ وہ اس کو مرمت کر لے، اور جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اسے سات بار دھوئے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الطهارة، باب حكم ولوغ الكلب، رقم: 279. سنن ابوداود، رقم: 4137. سنن نسائي، رقم: 3570. مسند احمد: 314/2»
|