الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل ایام رضاعت میں بیوی سے ہمبستری کا جواز
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اپنی اولاد کو خفیہ طور پر قتل نہ کرو، کیونکہ «غيله» (دودھ پلانے والی عورت سے ہم بستر ہونا) گھڑ سوار پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور اسے گھوڑے سے گرا دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الغيل، رقم: 3881 قال الالباني: ضعيف. سنن ابن ماجه، كتاب النكا ح، باب الغيل، رقم: 2012. مسند احمد: 457/6.»
|