الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان ناک میں دوا ڈالنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور ناک میں دوائی ڈلوائی۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب السعوط، رقم: 5691.»
ابوجعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیل کی دوائی ناک میں ڈالی۔
تخریج الحدیث: «اسناده مرسل، ضعيف فيه جابر الجعفي: ضعيف. المطالب العاليه: 336/2.»
|