الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ مَوَالِي كتاب موالي 39. بَابُ هَلْ يَقُولُ الْمَوْلَى: إِنِّي مِنْ فُلانٍ؟ کیا کسی قوم کا آزاد کردہ غلام یہ کہہ سکتا ہے کہ میں ان میں سے ہوں؟
عبدالرحمٰن بن حبیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس خاندان سے ہے؟ میں نے کہا: بنوتمیم کے خاندان تیم سے۔ انہوں نے فرمایا: خود ان سے یا ان کے آزاد کردہ سے؟ میں نے کہا: ان کے آزاد کردہ سے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو نے یہ کیوں نہیں کہا کہ میں ان (بنو تمیم) کا آزاد کردہ ہوں۔
تخریج الحدیث: «ضعيف:»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|