الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ السِّبَابِ كتاب السباب 205. بَابُ مَنْ قَالَ لأَخِيهِ: يَا كَافِرُ جس نے اپنے مسلمان بھائی کو اے کافر کہہ کر مخاطب کیا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو یقیناً ان دونوں میں سے ایک اس کے ساتھ لوٹا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6104 و مسلم: 60 و أبوداؤد: 4687 و الترمذي: 2637 - انظر الصحيحة: 2891»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی شخص نے دوسرے کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک کافر ہوا، جس کو کافر کہا ہے وہ اگر واقعی (گناہ کی وجہ سے) کافر ہے تو پھر اس نے سچ کہا، اور اگر وہ ایسا نہیں ہے جیسے اس نے کہا تو اس کا وبال کہنے والے پر پڑے گا، اور وہ کافر ہو جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم: 60، بنحوه، و الطحاوي فى مشكل الآثار: 321/2 - انظر الصحيحة: 924/6»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|