🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

557. بَابُ لا يَجْلِسُ عَلَى حَرْفِ الشَّمْسِ
سورج کی دھوپ میں بیٹھنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1174
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ جَاءَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَامَ فِي الشَّمْسِ، فَأَمَرَهُ فَتَحَوَّلَ إِلَى الظِّلِّ‏.‏
سیدنا حصین بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ وہ دھوپ میں کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ سائے میں ہو جاؤ تو وہ سائے میں ہو گئے۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4822 - أنظر الصحيحة: 833»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں