سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. باب في الْحُبْلَى إِذَا رَأَتِ الدَّمَ:
حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
حدیث نمبر: 966
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ "إِنْ كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا، اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ، وَإِنْ كَانَتْ تَرِيَّةً، تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ".
لیث (بن ابی سلیم) سے مروی ہے، امام شعبی رحمہ اللہ نے اس حاملہ کے بارے میں فرمایا جس کو خون آ جائے: اگر تازہ خون ہے تو غسل کر کے نماز پڑھے، اور دوسری رطوبات ملی ہیں تو وضو کر کے نماز پڑھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 966]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف الليث وهو: ابن أبي سليم، [مكتبه الشامله نمبر: 970] »
لیث کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] ، تریہ کے معنی ذکر کئے جا چکے ہیں کہ وہ حیض کے بعد آنے والی رطوبات صفرہ یا کدرہ ہیں۔
لیث کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] ، تریہ کے معنی ذکر کئے جا چکے ہیں کہ وہ حیض کے بعد آنے والی رطوبات صفرہ یا کدرہ ہیں۔
حدیث نمبر: 967
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، مِثْلَهُ.
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے بھی اس کے مثل مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 967]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 971] »
اس روایت کے رجال ثقات ہیں۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔ ابوالمغیرہ: عبدالقدوس بن الحجاج ہیں۔ نیز دیکھئے: [الاستذكار 198/3]
اس روایت کے رجال ثقات ہیں۔ کہیں اور یہ روایت نہیں مل سکی۔ ابوالمغیرہ: عبدالقدوس بن الحجاج ہیں۔ نیز دیکھئے: [الاستذكار 198/3]
حدیث نمبر: 968
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ هُوَ ابْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِنْ كَانَتْ تَرَاهُ كَمَا كَانَتْ تَرَاهُ قَبْلَ ذَلِكَ فِي أَقْرَائِهَا تَرَكَتْ الصَّلَاةَ، وَإِنْ كَانَ إِنَّمَا هُوَ فِي الْيَوْمِ أَوْ الْيَوْمَيْنِ، لَمْ تَدَعْ الصَّلَاةَ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: حاملہ عورت اگر اسی طرح کا خون دیکھے جیسا اس سے قبل ایام ماہواری میں آتا تھا، تو نماز ترک کر دے گی، اور اگر ایک دو دن ویسے ہی خون آ جائے، تو نماز ترک نہیں کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 968]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 972] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2]
حدیث نمبر: 969
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَتْ: "لَا يَمْنَعُهَا ذَلِكَ مِنْ صَلَاةٍ".
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حامل کے بارے میں جسے خون آ جائے فرمایا: یہ خون مانع صلاۃ نہیں (یعنی نماز ترک نہ کرے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 969]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 973] »
مطر بن طہمان کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] و [بيهقي 423/7]
مطر بن طہمان کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] و [بيهقي 423/7]
حدیث نمبر: 970
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَتْ: "تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي"، قَالَ يَزِيدُ:"لَا تَغْتَسِلُ"، قَالَ عَبْد اللَّهِ: أَقُولُ بِقَوْلِ يَزِيدَ.
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حاملہ کے بارے میں روایت کیا کہ جب وہ خون دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھ لے۔ یزید نے کہا: نہیں، غسل نہیں کرے گی، امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں بھی وہی کہتا ہوں جو یزید نے کہا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 970]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 974] »
اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [دارقطني 219/1، 63] ، [بيهقي 423/7]
اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [دارقطني 219/1، 63] ، [بيهقي 423/7]
حدیث نمبر: 971
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَدَعُ الصَّلَاةَ".
یونس بن عبید سے مروی ہے امام حسن بصری رحمہ اللہ نے حاملہ کے بارے میں فرمایا: جس کو خون آ جائے وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے، اور نماز ترک نہیں کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 971]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 975] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1210] ، «والأثر الآتي» (975)۔
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1210] ، «والأثر الآتي» (975)۔
حدیث نمبر: 972
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "تَغْسِلُ عَنْهَا الدَّمَ، وَتَتَوَضَّأُ، وَتُصَلِّي".
مغیرة (ابن مقسم) سے مروی ہے امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے حاملہ کے بارے میں جسے خون آ جائے فرمایا: خون کو دھو ڈالے، وضو کرے اور نماز پڑھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 976] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ ابوعوانہ کا نام وضاح بن عبداللہ ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] ، «والأثر الآتي» (978)۔
اس قول کی سند صحیح ہے۔ ابوعوانہ کا نام وضاح بن عبداللہ ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2] ، «والأثر الآتي» (978)۔
حدیث نمبر: 973
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالْحَكَمِ، قَالَا: "إِذَا رَأَتْ الْحَامِلُ الدَّمَ، تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ".
حجاج بن ارطاۃ نے عطاء اور حکم رحمہما اللہ سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: حاملہ عورت جب خون دیکھے تو وضو کر کے نماز پڑھ لے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 973]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف حجاج وهو: ابن أرطاة، [مكتبه الشامله نمبر: 977] »
حجاج کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن عطاء رحمہ اللہ سے مروی اثر صحیح ہے، «كما سيأتي» (979)۔
حجاج کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن عطاء رحمہ اللہ سے مروی اثر صحیح ہے، «كما سيأتي» (979)۔
حدیث نمبر: 974
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ جَامِعٍ هُوَ ابْنُ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي".
عطاء رحمہ اللہ نے حامل کے بارے میں کہا کہ جو خون دیکھے وہ وضو کرے اور نماز پڑھے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 978] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2]
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 212/2]
حدیث نمبر: 975
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ مثل مستحاضہ ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «أثر صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 979] »
یہ اثر صحیح ہے۔ (971) پر گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: اثر رقم (979)۔
یہ اثر صحیح ہے۔ (971) پر گذر چکا ہے۔ نیز دیکھئے: اثر رقم (979)۔