🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. باب أَيُّ صُفُوفِ النِّسَاءِ أَفْضَلُ:
عورتوں کی کون سی صف افضل ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1303
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی صفوں میں بہتر صف پہلی صف ہے اور آخری صف بدتر صف ہے، اور عورتوں کی صفوں میں بہتر آخری صف اور بدتر پہلی صف ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1303]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1304] »
یہ حدیث اس سند سے حسن لیکن دوسری اسانید سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 441] ، [نسائی 819] ، [ابن حبان 2179] ، [الحمیدی 1030]
وضاحت: (تشریح حدیث 1302)
مردوں کی پہلی صف امام سے قریب عورتوں سے بعید ہونے کے سبب بہترین صف ہے، اور آخری صف بد ترین ہے کیونکہ امام سے دور اور عورتوں سے قریب ہے، اسی طرح عورتوں کی پہلی صف مردوں سے قریب ہونے کے سبب بدتر اور آخری صف مردوں سے دور ہونے کے سبب اچھی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایسی صورت میں ہے جب عورتوں کے لئے الگ سے مصلی نہ ہو اور مردوں اور عورتوں کے درمیان حاجز نہ ہو۔
بہتر اور بدتر سے مراد یہ ہے کہ مردوں کی پہلی صف کا ثواب و اجر زیادہ اور آ خری کا کم ہے، اسی طرح عورتوں کی صفیں ہیں، اور یہ اس لئے کہ مرد و عورت کے آمنے سامنے صف میں کھڑے ہونے پر شیطان دل میں وسوسے ڈال سکتا ہے۔
والله اعلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں