الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن سورۃ الدُّخان پڑھنے کی فضیلت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت سورت حٰم الدخان کی تلاوت کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ “ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، عمر بن ابی خثعم راوی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور محمد یعنی امام بخاری ؒ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (2888) ٭ عمر بن أبي خثعم: منکر الحديث کما نقل الترمذي عن البخاري رحمهما الله.» |