الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح دو قسم کے حلال مردار اور خون
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مردہ چیزیں اور دو خون حلال کئے گئے ہیں، دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہے، جبکہ دو خون جگر اور تلی ہیں۔ “ ضعیف، رواہ احمد و ابن ماجہ و الدارقطنی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه أحمد (97/2 ح 5723 موقوف) و ابن ماجه (3218، 3314 وسنده ضعيف) و الدارمي (271/4. 272) ٭ عبد الرحمٰن بن زيد بن أسلم ضعيف و تابعه أخواه وھما ضعيفان. ٭٭ سنده ضعيف جدًا وله شاھد موقوف صحيح عند البيھقي (254/1) وله حکم المرفوع وھو يغني عنه.» |