🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حدیث نمبر 466
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 466
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ، فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ! سَلِ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ، فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ! يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ! سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ، فَقَالَ:" يَا عَبَّاسُ! يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ! سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ" . وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ الْعَبَّاسَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَأَكْثَرَ ذَلِكَ، يَقُولُ: عَنِ الْعَبَّاسِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ!.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی ایسی دعا کی تعلیم دیجئے جسے میں مانگا کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس! اے اللہ کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کیا کریں۔
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نامی راوی اس روایت کو بیان کرتے ہوئے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن حارث نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! تاہم اکثر اوقات انہوں نے یہی بات بیان کی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح بشواهده وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6696، وانظر طبقات ابن سعد 18/1/4 ويشهد له حديث أبى بكر وقد خرجناه فى «مسند الموصلي» برقم 49، كما يشهد له حديث أنس وقد خرجناه فى المسند المذكور برقم 3929، ويشهد له أيضاً حديث ابن عباس وقد خرجناه فى «صحيح اين حبان» برقم 951»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں