🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

454. «كِيلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ»
اپنا غلہ ماپ لیا کرو تمہارے لیے برکت ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 697
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ”اپنا غلہ ماپ لیا کرو اس میں تمہارے لیے برکت ہو گی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2232، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11284، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3859، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23991»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 698
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا غلہ ماپ لیا کرو تمہارے لیے برکت ہو گی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 698]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2128، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4918، والطبراني فى «الكبير» برقم: 643، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11281، 11282، 11283، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17450»
وضاحت: تشریح: -
یہ حکم غلہ کی خرید و فروخت کے وقت ہے یعنی غلہ کی خرید و فروخت کرتے ہوئے اسے ماپ لینا چاہیے اگر چہ اندازے سے خریدنا بہی جائز ہے لیکن ماپ تول کر لینا مستحب اور افضل ہے اس سے چیز میں برکت آتی ہے علماء کا کہنا ہے کہ برکت کا اصل سبب نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم صلى اللہ علیہ وسلم کے حکم کی بجا آوری ہے گویا نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالی شان کی تعمیل حصول برکت کا ذریعہ ہے اور عدم تعمیل میں نحوست ہے اس سے برکت اٹھ جاتی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں